حکومت میں آکر تنخواہیں دگنا کر دیں گے، بلاول بھٹو

لاہور (پی اینا ٓئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ حکومت میں آکر تنخواہیں دگنا کر دیں گے، 300 یونٹ بجلی مفت فراہم اور 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے۔ مفت تعلیم اور مفت صحت کی سہولت دیں گے۔ سولر کی صورت میں 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔ 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور خواتین کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ جب بڑے لوگ بیمار پڑیں گے تو انہیں لندن جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور نہ کسی بزنس مین کا ہے نہ کھلاڑی کا، لاہور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔ وہ پوچھتے ہیں ہم کیوں آئے ہیں، وہ جنرل ضیاءالحق کی وجہ سے پنجاب پر مسلط ہوئے ہیں۔ لاہور میں ان کا مقابلہ کریں گے اور گھرمیں گھس کر ماریں گے۔ ہم الیکشن لڑنے کیلئے کہیں اور نہیں دیکھ رہے بلکہ عوام کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close