کوئٹہ (پی این آئی ) ن لیگ نے جے یو آئی کی بڑی وکٹ گرادی۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی محمد رضا ترین و السعادات قبیلے کے سربراہ ناظر شاہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ پی بی 7 اور این اے 253سے مسلم لیگ ن کی ہوزیشن مضبوط ہوئی ہے، ملک گل رنگ زیب نے دوستین ڈومکی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی بی 7 سے نامزد امیدوار حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں