9مئی واقعات کی سزا پوری پی ٹی آئی کو نہیں ملنی چاہئے، نگران وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے کی سزا پوری پی ٹی آئی کو نہیں صرف ذمہ داروں کو ملنی چاہئے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، پی ٹی آئی کو گڈ گورننس کے چیلنجز سے بہتر طور نمٹنے کیلئے ووٹ دیا تھا مگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی ٹیم تھی نہ تیاری، حالیہ الیکشن میں اس جماعت کو ووٹ نہیں دوں گا، اب خیالات بدل گئے ہیں۔9 مئی واقعات پر مختلف اداروں کی تحقیقات جاری ہیں،ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔حتمی نتیجے پر پہنچنے پر تحقیقات بذریعہ آئی ایس پی آر قوم سے شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نگران وزیراعظم بننے کا راجہ ریاض نے نہیں، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا، لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر نے میرے نام پر اتفاق کیا تھا۔ ہمارا کسی سے ذاتی نوعیت کا مسئلہ نہیں۔ایسا ارادہ نہیں کہ پوری تحریک انصاف کو دشمن سمجھ کر برتاؤ کیا جائے، سیاسی رویئے کیلئے دانشمندی چاہئے جس کی ہماری موجودہ سیاسی روش میں کمی نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں