مریم نواز کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دیدئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی، تحریک انصاف کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی جب کہ ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close