حکومت کا شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پی این آئی ) حکومت نے ہر شہری کو بیمہ پالیسی حاصل کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بیمہ منصوبوں کو سماجی تحفظ کے موجودہ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا مائیکرو انشورنس کا یہ منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت سہولت پروگرام کا حصہ بنے گا، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے بیمہ کمپنیوں سے معاملات طے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجویز تھی کہ مائیکرو یا انکلوژِو انشورنس کو مالیاتی استحکام زیادہ اطمینان بخش بنانے کے لیے موجودہ مالیاتی خدمات مثلاً کریڈٹ، سیونگز اور ترسیلاتِ زر کا حصہ بنادیا جائے، بیمہ کمپنیاں حکومت سے اشتراکِ عمل کے ذریعے ملک بھر میں ایسے بیمہ منصوبے شروع کرسکتی ہیں جن پر زیادہ لاگت نہ آئے اور عام آدمی بھی ان سے مستفید ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close