مسافر گاڑی پر فائرنگ،کتنے افرا د جاں بحق؟ صبح صبح دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

کرم (پی این آئی) کرم میں مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ سے خاتون اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران کے مطابق صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ڈی پی او کرم نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

محمد عمران کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ضلع کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے مسافر گاڑیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک متعدد افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔دہشتگردی کے واقعات کے خلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے جس میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سےقومی طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close