شہبازشریف اہل یا نا اہل؟ الیکشن ٹربیونل سے بڑی

لاہور(پی این آئی)شہبازشریف اہل یا نا اہل؟ الیکشن ٹربیونل سے بڑی ،پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے صدر شہبازشریف کے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سندھ ہائیکورٹ میں قائم ٹربیونل نے سابق وزیراعظم کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل نے شہبازشریف، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دیگر کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے لی گئی مراعات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کے این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close