ہوٹل ملازم کا پولیس اہلکاروں کو فر ی کھانا نہ دینا مہنگا پڑ گیا،

لاہور(پی این آئی)ہوٹل ملازم کا پولیس اہلکاروں کو فر ی کھانا نہ دینا مہنگا پڑ گیا،۔تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کے پولیس اہلکاروں کا ہوٹل کے ملازم پر تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ ہوٹل مالک نے پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست جمع کروا دی۔درخواست کے مطابق پولیس ملازمین شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوٹل پر آئے اور بیف کڑاہی لگانے کا کہا، ہوٹل ملازم نے بیف کے پیسے مانگے تو پولیس اہلکار طیش میں آگئے

ہوٹل کے ملازم کو پولیس وین میں ڈال کر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دیتے متاثرہ شہری نے کہا کہ ساتھ پولیس ملازمین نے سخت زیادتی کی ہے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close