اسلام آباد(پی این آئی)اہم پی ٹی آئی رہنما اورانکی اہلیہ کےکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ آگیا،رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹریبونل سے مسترد،بورے والا این اے 156 سے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کاغذات نامزدگی منظور ۔تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کیے تھے ، شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ ہم نے بہاولپوراپیلٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کئیں ، ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر سلطان نے کل 11 بجے اپیلوں پر سماعت کی اور کمرہ عدالت میں ہماری اپیلیں منظور کرلی گئیں ،
آج ہمارے وکلاءفیصلے کی کاپیاں لینے گئے تو معزز عدالت نے کہا کہ شوکت بسرا اور رضوانہ بسرا کی اپیلیں تو میں مسترد کرچکا ہوں ،ایک رات میں میرا فیصلہ تبدیل کیا گیا پہلے معزز عدالت نے ہماری اپیلیں منظور کی تھیں اگلے دن مسترد کردیں۔ دوسری جانب بورے والاکے حلقہ این اے 156 سے ارشاد احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ، ملتان الیکشن ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ، واضح رہے کہ سابق ایم پی اے چودھری ارشاد احمد آرائیں کے پی پی۔231 بورے والا سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں