پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کیخلاف کیا ایکشن لینے کا عندیہ دیدیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، جبکہ سینیٹ قرارداد پر پارٹی کے اپنے سینیٹر کو کل ہی شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پروجیکشن کے لیے وقت سے پہلے بہت سی باتیں کرجاتے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کابیان صرف بیرسٹرگوہر اور سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں متحرک کرنے میں میں اہم کردار علی امین گنڈاپور نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جب بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت مرکزی دفتر پہنچے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے، جس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو بلانے چیئرمین آفس گئے تھے، تاہم بیرسٹر گوہر نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں