کراچی (پی این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہفتے کے روز کراچی میں صنعتوں اور کمبائنڈ نیچرل گیس (CNG) سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ایس ایس جی کی ترجمان نے بتایا کہ تمام صنعتیں صنعتی پاور جنریشن یونٹس بندر ہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن دودن تک بند ہیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بندر ہیں گے۔ایس ایس جی سی نے کہا کہ صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر دار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں