انتہائی افسوسناک حادثہ، ہلاکتیں ہوگئیں

کامونکی (پی این آئی) کامونکی میں تیز رفتار مزدا نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں بہن بھائی جاں بحق، والد اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔

افسوس ناک واقعہ بھولا پیر کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر 3 بچے والد کے ساتھ جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب بے قابو مزدا نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 سالہ بچی اور والد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close