راولپنڈی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑدی، اپنے بیان میں انہوں نے سانحہ 9مئی کی مذمت بھی کی۔
اپنےبیان میں عمر تنویر بٹ نے کہا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد میں نے رکھی تھی،پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا، عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا، پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی، عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے۔ سولر اور ونڈپاور منصوبوں کی منظوری کے لیے سرمایہ کاروں کا آرمی چیف سے رابطہ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا،یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی، حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا، میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
اسی لیے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے آج ہی عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور کی ہے ،عمر تنویر بٹ کو 14 دسمبر کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں