پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا، سابق رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا،سابق رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم میں شامل۔پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدراور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے۔ نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی،نجیب ہارون نے خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور مصطفی کمال سے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجیب ہارون نے کراچی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close