بلّے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور ہوگایا نہیں؟ بیرسٹر گوہر علی نے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)بلّے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور ہوگایا نہیں؟بیرسٹر گوہر علی نے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا،تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بلّے پر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے، امید ہے کہ الیکشن ان شاء اللّٰہ 8 فروری کو ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹس کے حوالے سے آج مشاورت مکمل ہو جائے گی، ان شاء اللّٰہ آج فیصلہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close