اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق اہم قدم اُٹھا لیا گیا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے، کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔
کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرےگی، کمیٹی 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولتکار اور عمل کرنےوالوں کا پتا لگائے گی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لےگی جبکہ وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں