اڈیالہ جیل سے بڑی خبر

راولپنڈی(پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے آر آئی سی میں ان کا تھیلیم ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کلیئر آیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کاطبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ان کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیاجائےگا جہاں ان کے اب مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close