ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی ٹی آئی) سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عام انتخابات کے التواء کے حوالے سے سینیٹ میں منظور کی جانے والی قرارداد پر ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ “مسلم لیگ(ن) کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے ن لیگ کا انتخابی نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے “اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو”…..

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close