الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ، الیکشن کمیشن کو فوری اہم ہدایات دے دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ،الیکشن کمیشن کو فوری اہم ہدایات دے دی گئیں، پاکستان کے ایوان بالا سے پاس قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close