غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے افغان شہری واپس جاچکے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

ویب ڈیسک (پی این آئی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت پاکستان کےاعلان سےقبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
04 جنوری 2024 کو جانے والے 1138 افغان شہریوں میں 317 مرد، 297 خواتین اور 524 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

04 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 459,184 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہےافغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close