لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ قراردادپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت ہوں گے
لاہور میں بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ الیکشن معطل کرنےکی سینیٹ قراردادپرآپ کیاکہیں گے؟جس پر انہوں نےمختصرجواب دیتے ہوئےکہا کہ الیکشن ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمن نے کہا کہ سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور ہونے والی عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد پر ہمارے دستخط بھی نہیں،بہرہ مندتنگی نےکہاانہوں نےقراردادکی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےسینیٹ میں قراردادکی حمایت نہیں کی، بہرہ مندتنگی کی مخالفت واضح نہیں توہونی چاہیے،ویڈیودیکھ کرپارٹی بہرہ مندتنگی سےوضاحت طلب کرےگی۔شیری رحمان نے کہا کہ ہماری الیکشن کی پوری تیاری ہے،ہم گراؤنڈپرموجودہیں،بلاول بھٹو کو اپناوزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کردیاہے،ہمارا واضح مؤقف رہا ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دلاور خان کی جانب سے عام انتخابات 2023 ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں