الیکشن 2024: مزید تین امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں تین امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جمعہ کے روز ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور این اے 130 سے چوہدری محمد اصغر کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پی پی 170 سے محمد خلفان اور پی پی 157 سے اشرف علی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

ریٹرننگ اسفروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے جانے کے خلاف اپیلوں میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close