پی ٹی آئی نے اپنے ہی سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی منظوری پرپی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں موجود ہوتے ہوئے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی،انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی۔جواب نہ دینے یا جواب تسلّی بخش نہ ہونے پر تحریکی قواعد و ضوابط کی روشنی میں کارروائی ہو گی، سنیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی سینیٹر بہرامند تنگی کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close