کراچی(پی این آئی) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سود سمیت احتساب ہوگا۔
مجھ پر اللہ تعالی کا احسان ہے اور کِسی کا نہیں، بھولا میں نہیں ہوں کہ میری ماں جو اس دنیا میں نہیں ہے ( اللہ جنت نصیب کرے) ان کی بیماری کے دوران فیصلہ کرنے والوں نے مجھ پر جرمانہ لگایا تھا اور پگڑی اچھالی تھی۔احتساب تو اُن کا بھی ہوگا۔ سود سمیت، اس کیلئے مجھے 20 سال ہی انتظار…
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) January 5, 2024
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر اللہ تعالی کا احسان ہے اور کسی کا نہیں۔ بھولا میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ماں جو اس دنیا میں نہیں ہے ( اللہ جنت نصیب کرے) ان کی بیماری کے دوران فیصلہ کرنے والوں نے مجھ پر جرمانہ لگایا تھا اور پگڑی اچھالی تھی۔احتساب تو ان کا بھی ہوگا،سود سمیت۔ اس کے لیے مجھے 20 سال ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا پھر شکر ادا کرتا ہوں کہ فیصل واوڈا کے کندھوں پر رکھ کے میاں نواز شریف اور دیگر ماشااللہ سے اہل ہونے جا رہے ہیں۔ پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ لنگڑی لولی ن لیگ کا وزیراعظم اسی واوڈا کے کندھے کا سہارا لے کر اقتدار میں آ رہا ہے۔بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کہیں پر تیر کہیں پر نشانہ، اتنا جلدی تو تندور سے نان نہیں بنتا جتنی جلدی اس کام کی پڑی ہے۔ واہ کیا کمال ملک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں