3 ماہ کے دوران ملک بھر میں کتنے موبائل فونز بلاک کر دیے گئے؟ وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سینیٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ملک بھر میں 5 لاکھ موبائل فون بلاک کیے گئے ہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پانچ دفعہ حکومت پاکستان کو کہا ہے کہ ٹیکس بہت زیادہ ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان میں موبائل فری ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو بھی موبائل 60 دن میں ٹیکس جمع نہ کروائے اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے، گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل بلاک کرنے سے پہلے نوٹس کیوں نہیں بھجوایا جاتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close