اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینیٹ کی الیکشن سے متعلق قرارداد پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری علی عمران شاہ کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کورم ہی پورا نہیں تھا، سینیٹ میں 14 ارکان بیٹھ کر ایسی قرارداد پاس نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت 14 سینیٹرز موجود تھے، اس دوران نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی شدید مخالفت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں