انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بذریعہ آن لائن تجدید کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریگولر و انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں شہریوں کو مزید سہولت دے دی ہے ،ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پیمنٹ اور دستاویزات جمع کروا کر ریگولر اور انٹر نیشنل لائسنس کی تجدید کروا سکیں گے،ریگولر اور انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید آن لائن پیمنٹ سے پولیس خدمت مراکز ، ٹریفک سنٹرز ، تھانوں کے فرنٹ ڈیسک اور پبلک پورٹل پر بھی متعارف،لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سے بھی جاری ہے۔

پولیس خدمت مراکز اور ٹریفک سنٹرز میں بھی نیو لرنر اور لرنر کی تجدید آن لائن پیمنٹ پر منتقل ، پبلک پورٹل اور تھانوں میں پہلے ہی آن لائن پیمنٹ پر لرنر لائسنس تجدید کا عمل جاری ہے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس پر لگنے والی قدیمی ٹکٹس بھی ختم کردیں ،اب شہری اپنے لائسنس کی فیس بذریعہ ای پیمنٹ کے ذریعے کر سکیں گے،شہری پبلک پورٹل کی سہولت پنجاب پولیس ، ڈی ایل آئی ایم ایس کی ویب سائٹ اور پنجاب پولیس کی ایپ سے سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں