پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

ملتان (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مزید دو اہم وکٹیں گرا دیں۔ دو سابق ارکان صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے خان محمد خان جتوئی اور سابق ایم پی اے ملک طاہر میلادی کھر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی انتخابی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد خان جتوئی اور سابق ایم پی اے ملک طاہر میلادی کھر (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود بھی موجود تھے۔ یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاہور اور ملتان میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، اور بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

ان میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے سردار قمرالدین خان رند، رحیم یار خان سے مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور ، بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد علی لالیکا، راؤ نجیب الرحمان، راؤ عزیزالرحمان اور چوہدری افتخار احمد نے تحریک لبیک کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اسی طرح سرگودھا سے مہر محمد یار خان لک اور پی ٹی آئی کے رہنماء ، سابق وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close