وفاقی دارالحکومت میں نامور عالم دین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سنی علما کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا۔پولیس نے اپنے بیان میں مولانا مسعود الرحمان کے گولیاں لگنے کے بعد جان سے گزر جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہے۔سنی علما کونسل کے ترجمان نے بھی مولانا مسعود الرحمان کی موت کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’جائے واردات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close