مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد(پی این آئی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیر علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 11 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیر علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ فیکٹری ایریاپولیس عابدشیر علی کو گرفتار کر کے11 جنوری کو پیش کرے ، درخواست دہندہ نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے پیش نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے کا ضمانتی وارنٹ جاری کیا، ن لیگی رہنماعابد شیر علی پر ایس پی آفس جلانے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close