اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ہونے والی پریس ریلیز ہی صرف پارٹی بیانیے کو ظاہر کرتی ہے، کسی فرد واحد کی جانب سے دیا گیا بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق یہ پریس ریلیز تمام پارٹی ممبران کے لیے ہے کسی فرد واحد کے لیے نہیں جبکہ پریس ریلیز بانی چئیرمین تحریک انصاف کے دفتر کی ہدایت اور چئیرمین و سیکرٹری جنرل آفس کی منظوری سے جاری کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں