نادرا نے بے فارم اور شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نادرا نے بے فارم اور شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے 2023 میں1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش، 15 لاکھ افراد کی اموات، 16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا۔ اس حوالے سے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023 مثالی کامیابیوں کا سال رہا، نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close