پیپلزپارٹی نے الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان اور وہاڑی ودیگر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے کئی سابق ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزہاؤس میں ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پی پی پی میں شامل ہوگئے، مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے سردار قمرالدین خان رند، رحیم یار خان سے مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

اسی طرح بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد علی لالیکا، راؤ نجیب الرحمان، راؤ عزیزالرحمان اور چوہدری افتخار احمد نے تحریک لبیک کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اسی طرح وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اسی طرح اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سرگودھا کے مہر محمد یار خان لک نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی وانتخابی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پی پی پی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی ،محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء ، سابق وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، بلاول بھٹو نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم، بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور این اے 125سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان این اے 125میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ چوہدری عبدالغفور نے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے انتخابی مہم کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے۔ اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار، 2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 فروری کو میرپورخاص، چار فروری کو حیدرآباد، پانچ فروری کو کراچی، چھ فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close