پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ۔۔اہم پارٹی رہنما آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے معاملے پر بیرسٹرگوہر اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے۔

بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس ختم کی تو شیر افضل مروت آگئے اورکہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہرکو بلانے چیئرمین آفس گئے لیکن بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کے لیے بلایا ، عمیر نیازی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close