پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی بڑی وکٹ گرادی

لاہور (پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سرگودھا سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے رہنمامہر محمد یار خان لک نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن )چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل بھی موجود تھے۔یادرہے کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر رکھا ہے، سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پنجاب میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close