لاہور (پی این آئی) ن لیگ کا ایاز صادق کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ ۔۔۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جس میں سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام شامل نہیں ہے۔
ن لیگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 میں سے 12 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا تاہم لاہور کے بڑے بڑے نام ن لیگی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں۔ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہنے والوں میں سردار ایاز صادق، رانا مبشر ، سردار نصیر بھٹہ، سابق ایم این اے وحید عالم، رانا مشہود اور میاں مرغوب احمد شامل ہیں۔ سردار ایاز صادق کو ضمنی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا جبکہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں