لاہور ( پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنماء ، سابق وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، بلاول بھٹو کا ان کی شمولیت کا خیرمقدم، بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور این اے 125سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے۔
پیپلزپارٹی کے کارکنان این اے 125میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے رائیونڈ این اے 125میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو بتا رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی ملک کے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، پیپلزپارٹی جیتنے اور حکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے۔ کارکنوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نفرت، تقسیم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، کارکنان دن رات محنت کریں، ہم اپنے نظریے اور منشور پر الیکشن لڑنا ہے۔
کارکنان ہر گھر جائیں اور منشور کے 10وعدے عوام کو بتائیں۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر اپنا 10نکاتی ایجنڈے پر عمل کرے گی، لوگوں کو بتائیں کہ اگر کسانوں، مزدوروں کا حکومت بنانا ہے تو پھر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ ہمارے دس وعدے کیا ہیں؟ ان میں ہمارے پاس پلان ہے، ہم نے آمدنی بڑھائیں گے، پانچ سالو ں میں پاکستانی کی تنخواہ ڈبل کریں گے۔ہم مستحق غریب عوام کو 300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، اس خواب کو پورا کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کو جتوانا ہے۔
یوتھ سے وعدہ ہے کہ مفت معیاری تعلیم دیں گے، پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ہر صوبے میں تعلیمی ادارے بنائیں، ہر شخص کو مفت اور معیاری صحت ، علاج فراہم کریں گے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، سندھ کے ہراضلاع میں مفت ہسپتال کھڑے کئے ہیں، میرا ابھی سیاست میں زیادہ وقت نہیں ہوا ۔
یہ کیا باتیں کرتے ہیں؟ ہم نے پنجاب میں یہ کردیا وہ کردیا، کیا رائے ونڈ میں کوئی دل کا ہسپتال دیا ہے؟ ان کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں، الیکشن کے بعدپیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، رائیونڈ میں دل کے مفت علاج کا ہسپتال بنارہے ہیں، فروری میں دل کی تکلیف توہونی ہے، اس لئے مفت ہسپتال بنا رہے ہیں۔ عوام کے ساتھ پانچواں وعدہ یہ ہے کہ ملک میں 30لاکھ گھر بناؤں گا اور خواتین کومالکانہ حقوق دوں گا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء ، سابق وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، بلاول بھٹو کا ان کی شمولیت کا خیرمقدم، بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور این اے 125سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے۔پیپلزپارٹی کے کارکنان این اے 125میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں