شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق

میر علی (پی این آئی) خوفناک دھماکہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

دھماکہ میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کی زد میں بکریاں چرانے والے بچے آ کر شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close