عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمے میں وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں عمران خان ، شہباز گل اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں توڑ پھوڑ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے الزامات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close