بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کیلئے تیار ہوجائیں، فی یونٹ قیمت میں 4 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کیلئے تیار ہوجائیں ۔۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی 4روپے 12پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close