شیخ رشید احمد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو این اے 56 اور این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات مطابق انتخابات 2024 کے امیدواروں کی اپیلوں پر ملک بھر میں الیکشن ٹریبونلز سماعتیں کررہا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 56اور این اے 57 سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے آر اوز کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اور شیخ رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دونوں اپیلیں منظور کرلیں۔

شیخ رشید کے این اے 56اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کاغزات نامزدگی منظورہونے کےبعد بیان میں کہا کہ طے پایا ہےکہ شیخ رشید حلقہ این اے چھپن اورستاون سے الیکشن لڑنے کا اہل ہے، مجھے این اے چھپن اوراین اے ستاون سے نااہل قراردینے کی سازش تیارکی گئی تھی،

جسے جسٹس مرزاوقاص رؤف نے ٹوکری میں اٹھا کر پھینک دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔۔ کبھی کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، راولپنڈی کے لوگ نکلیں اور قلم دوات پر مہر لگائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close