غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور فوری طور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری پاور کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکو این ٹی ڈی سی اوردیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سرزنش کی۔
بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی گھنٹے خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ 50 روپے میں یونٹس تیار کرنے لے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دئے گئے ہیں اور گڈو سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن بھی سسٹم میں واپس آگئیں۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ تمام ڈسکوز کو کوٹہ آج سے بڑھا دیا گیا، لسیکو فیسکو میپکو گیسو کو 40 فی صد بجلی کی رسد بڑھا دی گئی ہے ، آج سسٹم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس دو گھنٹے شیڈول پر آنےکا امکان ہے ، ضرورت پڑنے پر ڈیزل والے پاور پلانٹس چلائے جا ئیں گے ، اضافی لوڈشیڈنگ کسی کمپنی میں قابل قبول نہیں ہے ، تمام کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر کے تشہیر بھی کریں۔
وفاقی سیکرٹری پاور نے فوری طور پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close