حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائدکردی

لاہور(پی این آئی )حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران اپنی رائے دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران سرکاری ملازمین مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لائیک ،کمنٹ یا شیر نہیں کرسکیں گے، سرکاری ملازمین کسی ویب سائٹس پر بھی اپنی رائے نہیں دے سکیں گے، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے متعلق ریگولیشن ونگ نے سمری تیار کرلی۔

سمری میں پنجاب گورنمنٹ سروس رولز 1966 میں تبدیلی کی گئی ہے، سمری کے متن کے مطابق سرکاری ملازمین فیس بک ۔ٹویٹر ۔ویٹس ایپ۔ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران سرکاری ملازمین کا انداز سرکارکے معیار کے مطابق نہیں ہوتا،سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا کے استعمال سے سیاسی طور پر حقائق کے برعکس اطلاعات سوشل میڈیا پر آجاتی ہیں۔
سمری کے متن کے مطابق سرکاری ملازمین کے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے دورن اپنی رائے دینے پرپابندی عائد کی جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا، سرکاری ملازمین کے الاونسر پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close