انتخابی نشان چھنتے ہی پی ٹی آئی کیلئے بڑا جھٹکا، مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ آج کے بعد تحریک انصاف برائے نام رہ گئی اور پارٹی سے ختم ہو گئی۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے پر اظہارِ خیال کیا۔کنور دلشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان پہنچا ہے۔اگر آزاد امیدوار سے لڑیں گے تو بھی نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار غیر جماعتی گروپ بنا کر بھی اکثریت دکھا سکتے ہیں۔9 جنوری کو ڈویژنل بینچ پی ٹی آئی کا معاملہ دیکھے گا۔اگر ڈویژنل بینچ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف نہ ملا تو معاملہ سپریم کورٹ جا سکتا ہے۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی محروم ہو گئی،اس کو آج بہت نقصان پہنچا ہے۔

آج کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہو گئی۔پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں عمل دخل نہیں رہا۔کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار بھی کسی پارٹی میں شامل ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالےسے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close