لاڑکانہ (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ لاہور میں ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف سے میرا مقابہ کون کرے گا، لاڑکانہ سے نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی بھی میرے خلاف الیکشن لڑیں۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے، الیکشن لڑنے کےلیے ن لیگ کے قائد اور بانی پی ٹی آئی کے لیے قانونی مشکلات ہیں، مجھے مشکل لگ رہا ہے کہ عدالت کسی ایک کو نااہل کر دے اور دوسرے کو اہل کر دے، اگر ان میں ہمت ہے تو میرا لاہور میں مقابلہ کریں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ان کو اپنا اسپیس اور موقع ملے گا، میں ناراض نہیں ہوتا میڈیا مجھے ناراض قرار دیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے سر اٹھایا ہے ان پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا جو یہ دہشت گرد ہر پانچ سال بعد سر اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ آصف زرداری نے انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا، سی ای سی نے بطور امیدوار ان کی نامزدگی کی منظوری دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں