موٹروے کو کہاں کہاں سے بند کر دیا گیا؟ تفصیلات آگئیں

پشاور (پی این آئی) شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے ٹریفک کےلیے بند کردی۔ ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند کیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد سمیت ، کے پی کے کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جنوری سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوجستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ،پانچ جنوری تک مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوجستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چار اور پانچ جنوری کو بلوجستان کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرح چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں میں برف باری کا امکان ہے ،شدید دھند کے باعث دن کے وقت میں درجہ حرارت تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں شدید سردی رہے گا،شدید سردی اور دھند صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث پروزیں ، ریلوے ، ہائی ویز اور موٹر ویزے متاثر ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید دھند کے باعث سفر کے دوراں احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

close