پشاور ہائیکورٹ نے تمام اداروں کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا، بڑا حکم جاری

پشاور (پی این آئی ) پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کر لی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کسی کو رات 2 بجے بھی میری ضرورت پڑی تو عدالت پہنچوں گا، اگر میں اسلام آباد سے پشاور نہ آتا تو یہ خاتون ساری رات عدالت میں پڑی رہتی؟۔

چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے زرتاج گل گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی تھیں۔ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائیکورٹ کے باہر موجود رہی۔ وہ 9 مئی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔ زرتاج گل نے آج راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔زرتاج گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ زرتاج گل آج پشاور ہائی کورٹ میں رات گزاریں گی، میٹرس، کمبل اور کھانا پہنچا دیا گیا ہے، مرد اور خواتین وکلاء زرتاج گل کے ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں