لاہور( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کردیا۔ دانیال عزیز نے تین صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی موقف رد کردیا ۔
دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس میں کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں، پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، دانیال عزیز نے کہا کہ پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لئے ریلیاں کیں، بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی ، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے 2 دسمبر 2023 کو شوکاز جاری کیا تھا۔
صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے دانیال عزیز سے 7 یوم کے اندر وضاحت طلب کی تھی۔ شوکاز نوٹس ن لیگ پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نے بیان بازی کرکے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ دانیال عزیز نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ دانیال عزیز 7 دن کے اندر اپنا جواب جمع کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں