کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک میں گردش کرنیوالے جعلی کرنسی نوٹوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جعلی کرنسی نوٹ بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔
سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔ سٹیٹ بنک کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے سٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔مختلف بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔ڈائرکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ گذشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں