لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا اجلاس ہوا۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین موجود تھے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر گفتگو کی گئی۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا۔
جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پی پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظور کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں